Jan e Jageer by Angel Urooj Season 2 Pdf Novel Download

 

Jan e Jageer by Angel Urooj Season 2.

Free Pdf Novel for download jan e jageer written by Angel Urooj Season 2. This is novel based on cousin marriage, jageerdar based, rude hero based, masoom and stronge heroin based, family based, arrange marriage based urdu romantic novel download pdf.

Looking for a way to download novels for free in PDF format? Look no further! Dive into a treasure trove of PDF novels ready for download at your fingertips. Explore a wide range of genres and immerse yourself in captivating stories without spending a dime. Simply visit our website and start your journey into the world of free PDF novel downloads today!"

Welcome to our online sanctuary for book lovers! Get ready to indulge in a world of literary wonders with our vast collection of free PDF novels for download. Whether you're a fan of romance, mystery, or fantasy, we've got you covered. Explore the best PDF novels online, browse our top PDF novel downloads, and discover a treasure trove of stories waiting for you in our PDF novels library. Start your reading adventure today by downloading free PDF novels from our website.

معصومہ کہاں ہے ماما۔۔ سفید اور مہرون کی فراک زیب تن کیے چھوٹے چھوٹے قدم اندر کی جانب بڑھتے اس وجود پہ نظریں جمائے اس نے بےتاثر لہجے میں ماں سے پوچھا۔

تمہارے بابا کے پاس ہے اور آج وہ ہمارے ساتھ ہی سوئے گی۔۔۔ اسکی ماں نے کہا۔

آپ اسے مجھے دے جائیں ۔۔ اسے میرے بغیر نیند نہیں آتی۔۔ وہ نارمل لہجے میں ایک نظر ماں کو دیکھتے بولا۔

آج اسے ہمارے پاس ہی رہنے دیں۔ اپنے دائیں جانب کھڑی لڑکی کو ایک نظر دیکھتے انہوں نے جیسے اپنے بیٹے کو سمجھانے کی کوشش کی تھی۔

یہ شادی میں نے صرف اپنی بیٹی کی وجہ سے کی ہے۔ اس لیئے اسے یہاں ہونا چاہیئے۔ آپ پلیز اسے بھجوادیں۔ وہ حتمی لہجے میں کہتا کرسی سے کھڑا ہوتے لمبے لمبے قدم اٹھاتا واشروم میں گھس گیا۔

فکر مت کرو وہ ٹھیک ہو جائے گا۔ پیچھے اسکی ماں کچھ بےبسی سے اپنی نئی بہو کو تسلی دیتی دروازہ بند کرتی کمرے سے نکل گئیں۔

وہ ہر ایک چیز کو بہت گھور سے دیکھ رہی تھی۔ ایسا نہیں تھا وہ اس کمرے میں پہلی بار آرہی تھی لیکن اب یہ کمرا اسکا بھی تھا اسے بھی اب اپنی پوری زندگی اس ہی کمرے میں اس شخص کے ساتھ گزارنی تھی جسے وہ صرف اپنی بیٹی کے لیئے لایا تھا۔ اسکے لیئے جیسے اسکا وجود کوئی معنی ہی نہیں رکھتا تھا۔

وہ چاروں طرف دیکھتے ایک دم ٹھٹک کے رکی۔ سائڈ کورنر پہ رکھے فریم میں موجود تصویر کو دیکھتے اسکی انکھوں میں پانی بھرنا شروع ہوگیا۔

کورنر سے فریم اٹھاتے وہ نم آنکھوں سے اس فریم میں موجود مسکراتی لڑکی کو حسرت سے دیکھ گئی جو اسکے شوہر کے دل میں بستی تھی۔

وہ تصویر دیکھنے میں اتنی مگن تھی کے اسے واشروم کا دروازہ کھلنے کا بھی احساس نہیں ہوا۔

اس نے واشروم سے نکل کے کمرے میں نظریں دوڑائیں تو کورنر کے پاس کھڑی اپنی نئی بیوی کو ہاتھ میں فریم پکڑے دیکھ اسے ایک دم پھر سے غصہ آیا۔

مٹھیاں بھیجتے لمبے لمبے قدم اٹھاتے اس تک پہنچتا ایک جھٹکے سے اسکے ہاتھ سے فریم کھینچا۔ جس پہ وہ ایک دم گڑبڑا گئی۔

کس کی اجازت سے تم نے میری چیزوں کو ہاتھ لگایا۔ وہ اسکا بازو دبوچتے درشتگی سے بولا تو اسکا یہ نیا روپ دیکھ کے وہ شوخ وچنچل لڑکی سہم گئی۔

اپنے سامنے کھڑے شخص کو اس نے کبھی غصے میں دیکھا ہی کہا تھا۔ وہ بہت ہی کم غصہ ہوتا تھا مگر کبھی اس پہ غصہ نہیں ہوا تھا بلکل ہمیشہ اس کے ساتھ مستی مزاق ہی کرتا تھا لیکن آج جو شخص اسکے سامنے کھڑا تھا وہ بلکل بھی ویسا نہیں تھا جیسا وہ ہمیشہ سے دیکھتی آئی تھی۔

یہ تو کوئی اور ہی تھا جس کی آنکھوں میں اسکے لیئے کوئی نرمی نہیں تھی صرف غصہ اور سختی تھی جس سے وہ بری طرح ڈری تھی۔

م۔۔۔میں تو بس۔۔۔

شٹ اپ۔۔ وہ کچھ کہتی کے اس سے پہلے ہی اس نے اسکی بات سختی سے کاٹی۔

یہ سب کچھ تمہاری وجہ سے ہی ہوا ہے۔ کیا جاتا تمہارا آگر تم اس نکاح سے انکار کردیتیں تو۔۔ اسکے بازو کو ہلکے سے جھٹکا دیتے اسے خود کے مزید قریب کیا۔

اسکی سرخ آنکھوں کو دیکھتے وہ ایک پل کے لیئے کانپ گئی مگر پھر اگلے ہی پل کافی ہمت کرت یہ دھیمی آواز میں بولی۔

میں لڑکی ہوں۔ میں کیسے منع کرتی تھی بابا کو۔۔ آگر آپ کو یہ شادی نہیں کرنی تھی تو آپ منع کر دیتے۔ اسکی چلتی زبان دیکھتے مقابل کے ماتھے پہ کئی بل پڑے۔

میری کوئی سنتا تو میں کبھی تم سے نکاح نا کرتا۔ مگر تم منع کر سکتیں تھیں بلکل ویسے ہی جیسے اور دوسری چیزوں میں زبان چلتی تھی۔ آگر تم منع کردیتیں تو میں کچھ وقت میں اسے منع کے اس سے نکاح کر لیتا۔ وہ فریم میں موجود لڑکی کا مسکراتا چہرہ دیکھتے بےبسی سے بولا۔


&


Post a Comment

0 Comments