Rehnuma e Dil by Umm e Omama Pdf Novel


Rehnuma e Dil by Umm e Omama.

After Marriage, Hero Police Officer, Strong Heroine, Teacher Student Love Story and Cousin Marriage Based Pdf Novel Rehnuma e Dil written by Umm e Omama Complete Pdf Download. Best urdu novel Rehnuma e Dil Online Read in Novel Shine.

یہ یہاں کیا کررہا ہے۔ اسنے بیڈ پر سوئے میکائیل کی طرف اشارہ کیا۔

اسے میرے پاس سونا تھا اسلیے یہاں آگیا۔

دعا میں نے اسکا الگ کمرہ دیکھنے کے لیے نہیں بنوایا۔ اس نے میکائیل کے لیے ایک الگ کمرہ بنوایا تھا لیکن پھر بھی وہ اسکے کمرے میں آکر دھمک جاتا جس کی وجہ سے مشارب نے اپنے کمرے میں ہی اسکے لیے ایک چھوٹا سا بیڈ رکھوا لیا تھا لیکن پتہ نہیں اس لڑکے کو کیا مسلہ تھا۔

مشارب کی غیر موجودگی میں تو وہ اپنے کھیل میں مگن رہتا لیکن اسکے گھر میں داخل ہوتے ہی میکائیل کو یاد آجاتا کہ اسکی ایک عدد ماں بھی ہے اور پھر اسکی گود میں چڑھ کر پتہ نہیں وہ کون سے جہان کی باتیں کرتا رہتا۔

اسکا مقصد بس اپنی ماں کو اپنے باپ سے دور رکھنا ہوتا تھا اس معاملے میں وہ بہت پوزیسو تھا یہ بات اسے بلکل برداشت نہیں ہوتی تھی کہ اسکی ماں اسکی موجودگی میں کسی اور کو پیار کرے لیکن مشارب سے وہ اس معاملے میں وہ لڑ نہیں سکتا تھا اسلیے اسکے گھر میں داخل ہوتے ہی وہ ایلفی کی طرح دعا کے ساتھ چپک جاتا۔

رات بھی اس نے یہی کیا تھا اپنے کمرے کو چھوڑ کر اسکے کمرے میں آگیا اور مشارب کے منع کرنے کے باوجود بھی اسکے بیڈ پر ہی چپکا رہا۔

مشارب جانتا تھا کہ اگر دعا اسے کمرے سے جانے کا کہتی تو وہ چلا جاتا اسلیے اس نے دعا سے یہی کہا تھا لیکن وہ بھلا کچھ کیوں کہتی وہ تو اسکی بات کو اگنور کرکے میکائیل کو اپنے قریب کرکے سوگئی۔

اسکی اس حرکت پر مشارب غصے سے کمرے سے باہر چلا گیا اور تب سے ہی دعا سے اسکی ناراضگی چل رہی تھی۔

مشارب کیا ہوگیا ہے بچہ ہے سونے دیں یہاں پر۔

ٹھیک ہے سونے دو اسے یہاں اور اب اسے ہی اپنے پاس سلانا۔ اپنا سامان ڈریسنگ پر رکھ کر وہ غصے سے باہر جانے لگا جب اسکا ہاتھ پکڑ کر دعا نے اسکا رخ اپنی جانب کیا اور اسکے سینے سے لگ گئی۔

پلیز مشارب اب اپنی یہ ناراضگی ختم کر دیں۔

اچھا تو تمہیں فکر ہے میری ناراضگی کی۔

بلکل ہے۔

تو پھر اسے اٹھا کر کمرے سے باہر پھینکو۔ اسکے کہنے پر دعا نے خفگی سے اسے دیکھا۔

مشارب وہ بیٹا ہے آپ کا۔۔

میرے لیے میرے بیٹے کا ٹائم الگ ہے اور بیوی کا الگ اور یہ وقت میرا میری بیوی کے لیے ہے۔ اسلیے میں نہیں چاہتا کوئی اور اس میں دخل اندازی کرے۔


Or

Post a Comment

0 Comments