Imtihan Novel by Raheela Bano Complete Pdf Download


Imtihan by Raheela Bano Novel Complete Pdf Novel. Social Romantic based family urdu novel download pdf. online read imtihan novel written by Raheela Bano.

کمال احمداور جمال احمد دو بھائی تھے دونوں ہی کامیاب بزنس مین تھے۔ کمال احمد نے اپنی بائیس سالہ سیکٹری لیلیٰ سے دوسری شادی کر لی اس شادی نے باپ بیٹے کے درمیان نفرت کی ایک دیوار کھڑی کر دی۔

جمال احمد نے اپنے دوست سیٹھ رستم کی بہن سے شادی کی، جوشادی کے تین ماہ بعد گھر گئی دوبارہ واپس نہ آئی۔ پچیس سال قبل ان پر قاتلانہ حملہ ہوا وہ اس حملے کے بعد بچ تو گئے۔ لیکن ساری زندگی کے لئے ٹانگوں سے معذور ہو گئے۔ اسکے بعد جمال احمد کا مسکن اس کا کمرہ تھا۔ پچیس سالوں میں ایک دن بھی انہوں نے کمرے سے باہر نہیں جھانکا دنیا کی نظر میں مرے ہوئے بس اپنے گھر والوں کے لئے ذندہ تھے۔

لہراسب کمال۔۔ اس کا خوبصورتی میں کوئی ثانی نہ تھا۔چھ فٹ سے نکلتا قد گورا رنگ، تیکھے نقوش، سیاہ آنکھیں۔۔ کالے گھنے بال جو ہمیشہ اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے، سحر انگیز شخصیت کا مالک لہراسب کمال جو اپنے ڈریس خود ڈیزائن کرواتا تھا۔ جواسے مذید پر کشش اور دلکش بناتے تھے۔

کمال صاحب نے جب دوسری شادی کی، تو لہراسب کمال نے انکے بزنس کو خیراباد کر کے اپنے چچاجان کا بزنس نئے سرے سے سٹارٹ کیا۔ اب اس کا بزنس اپنے ملک میں ہی نہیں دوسرے ملکوں میں بھی تھا۔ اب وہ ایک کامیاب بزنس مین تھا۔

دولت، عزت، شہرت، سب کچھ تھا۔ گارڈزکی گاڑیاں اسکے آگے پیچھے ہوتیں پھر بھی وہ یہ سوچ کر حیران تھا۔ اتنی پاور ہونے کے باوجود بھی دشمن کئی بار اس پر قاتلانہ حملہ کروا چکا تھا جس میں وہ ہر بار بال بال بچ جاتا، پچیس سال گزر جانے کے بعد بھی دشمن ان سے غافل نہ تھا۔

جمال صاحب۔۔ جو لہراسب کمال سے بہت محبت کرتے تھے۔ اپنے جینے کا واحد سہارا سمجھتے تھے وہ اسے کھونا نہیں چاہتے تھے۔

لہراسب کمال نے ایک درد بھر نظر اپنے چچاجان پر ڈالی۔۔جو اب سو چکے تھے۔ اب وہ انکے اوپر کمبل درست کرتے ہوئے اٹھا اور اپنے کمرے کی طرف رخ کیا۔


or

Post a Comment

0 Comments