Piyar Howa Tha by Zeeniya Sharjeel Complete Novel Pdf Download


Piyar Howa Tha by Zeeniya Sharjeel.

Rude Hero and Innocent Heroine Based Urdu Romantic Novel Piyar Howa Tha by Zeeniya Sharjeel Novels Complete Pdf Download and Online Read Novel in Pdf Format.

ذی تم بھی آؤ نہ ہمارے ساتھ مام ڈیڈ والا گیم کھیلو۔
ذی اپنے بھائی آن کو عرا کے گھر بلانے آیا تھا آن اور عرا دونوں عرا کے گھر لان میں موجود کھیل رہے تھے۔ سات سالہ عرا اپنے ہاتھ میں موجود بڑی سی ڈول پکڑے ذی کے پاس آتی ہوئی اس سے بھی گیم کھیلنے کا کہنے لگی۔

تم لوگوں کی طرح مجھے یہ بچوں والے اسٹوپڈ گیم پسند نہیں، میں کوئی چھوٹا بچہ نہیں ہوں جو اِن گڑیوں گڈو کا مام ڈیڈ بن کر فضول سا گیم کھیلوں۔ ذی اس گیم میں اپنے ناپسندیدگی ظاہر کرتا ہوا عرا سے بولا جو اُس کی بات سن کر اداس ہوگئی۔

اچھا یوں سیڈ سا فیس مت بناؤ میں تمہاری خوشی کے لیے کھیل لیتا ہوں مگر آج آن کی جگہ میں تمہاری اِس ڈولی کا ڈیڈ بنوں گا اور تم بنو گی اپنی ڈولی کی مام اوکے۔

ذی اُس کا اداس چہرہ دیکھ کر پنک کلر کی فراک میں موجود کیوٹ سی عرا سے بولا مگر اُس کے بھائی آن کو ذی کا یہ آئیڈیا ذرا بھی پسند نہ آیا اِس لیے بگڑتا ہوا بولا۔

تمہیں کوئی ضرورت نہیں ہے ہمارے ساتھ کھیلنے کی تم گھر میں جاکر وہی اپنا اسٹوپڈ سا ویڈیو گیم کھیلو، ڈولی کا ڈیڈ میں ہی بنوں گا اور عرا ڈولی کی مام بنے گی اگر تمہیں ہمارے ساتھ کھیلنا ہے تو تم ہمارے نیبر بن جاؤ طارق انکل (عرا کے ڈیڈ) کی طرح۔

آن نے ذی کی بات کو رد کردیا تھا وہ صرف ذی کو اِسی شرط پر کھلانے کے لیے راضی تھا کہ عرا کی ڈولی کا ڈیڈ وہی بنے گا آن کی بات سن کر ذی کو اُس پر غصہ آیا۔

تم بیچ میں مت بولو عرا خود ڈیسائیڈ کرے گی کہ گیم میں ڈولی کا ڈیڈ کون بنے گا تم یا پھر میں، عرا تم بتاؤ اپنی ڈولی کا ڈیڈ کسے بنانا پسند کرو گی مجھے یا پھر آن کو۔۔ ذی عرا کا ہاتھ پکڑ کر اُس سے پوچھنے لگا تو وہ کنفیوز ہوکر باری باری اُن دونوں بھائیوں کو دیکھنے لگی۔

ویسے آن ڈیڈ بن کر ڈولی کی کافی کیئر کرتا ہے اچھے فادر کی طرح۔۔۔ ذی تم گیم میں ہمارے نیبر بن جاؤ ناں۔۔ عرا کی بات پر آن تپانے والی ہنسی ہنس کر اپنے بھائی کو دیکھنے لگا جو اِس وقت عرا کی بات پر سچ میں بری طرح تپ گیا تھا مگر ظاہر کیے بغیر بولا۔

ٹھیک ہے ہم آن کو ڈولی کا ڈیڈ بنادیتے ہیں ویسے بھی اِس کی پرسنیلیٹی اور شکل ڈیڈی ٹائپ لگتی ہے لیکن آج کے گیم میں تھوڑی چینجنگ کرتے ہیں آن ڈولی کا ڈیڈ ہوگا اور میں نیبر لیکن تم میرے ساتھ رہوگی میری وائف بن کر اور میں بنوں گا تمہارا لونگ ہسبنڈ بالکل اپنے ڈیڈ جیسا بولو منظور ہے۔

ذی کی بات سن کر آن کے چہرے سے ہنسی غائب ہوگئی جبکہ عرا سوچ میں پڑگئی۔


Or

Post a Comment

0 Comments