Moti Number One by Hira Khan Novel.
Family Based Funny Urdu Novel Moti Number One written by Hira Khan Pdf Novel Download. free pdf download moti Number One complete novel. Best urdu novel download pdf.
Looking for a way to download Hira Khan novels for free in PDF format? Look no further! Dive into a treasure trove of PDF novels Moti Number One ready for download at your fingertips. Explore a wide range of genres and immerse yourself in captivating stories without spending a dime. Simply visit our website and start your journey into the world of free PDF novel downloads today.
میں آپ کے بازو کو اپنا تکیہ بنا کر سونا چاہتی ہوں۔ اُٹھا کر پھینک دیں اِن سب تکیوں کو، مجھے اب کسی تکیے کی ضرورت نہیں۔
یہی سب کہا کرتی تھیں ناں تم مجھ سے، ویسے بہت ہی جھوٹی ہو تم۔۔ محبت کے دعوے کرنے کے بعد اب اجنبیوں کی طرح مجھ سے دور ہوکر سونے کی اداکاری کر رہی ہو۔ کہاں گئیں تمھاری وہ چلبلی باتیں جو میرے دل میں ہلچل مچا دیا کرتی تھیں۔
کیوں پٹایا تھا مجھ غریب کو، جب دور ہی جانا تھا۔ میں تو محبت سے ناآشنا تھا، میری عادت بگاڑ کر یہ دوریاں کس لیے بھئی؟
اب آنکھیں کھولو میری طرف دیکھو، یار جواب دو میری بات کا میں اتنی دیر سے بکواس کیے جارہا ہوں۔
موٹی مجھ سے گپ شپ کرنے میں کیا مسئلہ ہے تمھیں، اتنا گھمنڈ کس خوشی میں بھئی؟ وہ پاگلوں کی طرح مستقل بولے چلا جارہا تھا۔
ٹھیک ہے نورجہاں بیگم۔۔ خوب جی بھر کر مجھے نظر انداز کرو، لیکن یاد رکھنا جس دن میرا دماغ خراب ہوگیا ناں روتی رہو گی سر پکڑ کر، ہاتھ نہیں آؤں گا تمھارے اور اب بات نہیں کرنا مجھ سے، تم بہت اچھی طرح سے جانتی ہو ایک نمبر کا سڑیل بندہ ہوں میں۔۔ اُس نے اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کے بعد غصے میں کروٹ بدل لی تھی اور کشن اپنے منہ پر رکھ لیا تھا۔
موٹی بھی کب ہار ماننے والوں میں سے تھی، ایک دم سے اٹھ بیٹھی اور منہ بناتے ہوئے بولی۔
سُنیں مسٹر اکڑو آپ مجھے دس باتیں سنا کر ایسے کیسے سکھ چین کی ننید سو سکتے ہیں؟ یہ اپنے ڈرامے کسی اور کو دکھائیے گا۔ بہت چلا لیے طنز کے نشتر۔۔ حد ہوتی ہے کسی بات کی بھی۔۔ ایسے کیسے سکون سے سو سکتے ہیں آپ میری نیندیں حرام کرکے؟ یہ کشن میں منہ چھپائے کیوں لیٹے ہیں مقابلہ کریں مجھ سے اب۔۔ وہ بڑبڑائی تھی اور غصے میں کشن اسکے منہ سے کھینچ کر دور پھینک دیا۔
&

0 Comments