Teri Chand Baliyan by Maham Mughal.
Ramzan Special Funny Love Story based urdu novel Teri Chand Baliyan by Maham Mughal Complete Pdf Free Download. Free Pdf Novel for download best urdu novel.
Welcome to our online sanctuary for book lovers! Get ready to indulge in a world of literary wonders with our vast collection of free PDF novels for download. Whether you're a fan of romance, mystery, or fantasy, we've got you covered. Explore the best PDF novels online, browse our top PDF novel downloads, and discover a treasure trove of stories waiting for you in our PDF novels library. Start your reading adventure today by downloading free PDF novels from our website.
تحریم بیٹا زرا کیچن میں آؤ۔ دفعتاً کچن سے اپنی چچی جان کی آواز سنتے وہ باکس سے نظریں ہٹائے ایک نظر کیچن کو دیکھا۔
جی بس آرہی ہوں۔ اتنا کہہ کے اس نے باکس کو سامنے میز پہ رکھا اور دوپٹہ سنبھالتے ہوئے کچن میں چلی آئی۔
تم نے گیسٹ روم صاف کروا دیا تھا نا۔ کیچن میں موجود چچی کے ساتھ امی جان بھی کام کر رہی تھیں جنہوں نے تحریم کے آتے ہی پوچھا۔
جی' کروا دیا تھا۔ کون آرہا ہے؟ چچی کے اشارے پہ وہ ان کے ساتھ ٹیبل پہ بیٹھتی گوشت صاف کروانے لگی۔
تمہارے بابا کے دوست ہیں اور ان کی وائف تمہاری خالہ بھی لگتی ہیں۔ میری کزن ہیں۔ عارفہ امی نے مصروف سا جواب دیا۔
خالہ مطلب کہ وہ آپ کی کزن ہیں۔ وہ سمجھتی ہوئی بولی۔
ہوں۔.چچی جان نے کہا تو وہ سر ہلا گئی۔
پہلے کبھی ویسے زکر نہیں سنا تھا ان کا، کہاں سے آرہے ہیں۔ کام کرنے کے ساتھ ساتھ زبان بھی ساتھ دے رہی تھی۔
تحریم کام پہ دھیان دو، فضول باتیں نہ کرو۔ جلدی جلدی ہاتھ چلاؤ شام میں وہ لوگ یہاں پہنچ جائیں گے. امی نے سنجیدگی سے جھاڑ پلائی تو وہ منہ بناتی ہوئی خاموش ہو گئی۔
کہاں سے آرہے ہیں یہ لوگ؟ تھوڑا آگے کو جھکتے اس نے اپنی چچی سے پوچھا تو وہ اس کی جلد بازی پہ ہلکا سا ہنس دیں۔
کینڈا سے آرہے ہیں وہ لوگ، وہی رہتے ہیں ابھی ایک مہینہ یہاں گزار کے جائیں گے پاکستان میں۔ چچی نے گوشت کا باؤل اٹھاتے ہوئے کہا اور اس کو دھونے لگیں۔
ان کا یہاں کوئی اور نہیں ہے کیا؟ عارفہ امی ابھی کچن سے زرا باہر گئی تھیں تبھی وہ جلدی سے سوال پوچھ رہی تھی۔ خود اب وہ پودینے کے پتے الگ کر رہی تھی کہ چٹنی بنا لے۔
تمہیں ان کا یہاں آنا برا لگ رہا ہے' جو ایسے سوال پوچھ رہی ہو۔ چچی جان نے آنکھیں نکالتے مصنوعی غصے سے کہا۔ جب آئیں گے تو لگ جائے گا پتا کہ ان کا یہاں کون ہے کون نہیں۔ وہ مزید بولیں اور گوشت کو سائیڈ پہ رکھ دیا۔
نہیں چچی یار میں بس ایسے ہی پوچھ رہی ہوں، ایک تو رمضان چل رہا ہے اوپر سے مزید لوگ گھر میں۔ وہ سر جھٹک کے بولی اور بد دلی سے پتے اتارنے شروع کر دئیے۔
تحریم کتنی بری بات ہے کہ تم ایسا کہہ رہی ہو مہمان کا گھر میں آنا برکت لاتا ہے۔ اندر آتی عارفہ امی نے اس کی بات سنی تو وہیں سے غصے سے ٹوکتی ہوئی بولیں۔
میں تو بس ایسے ہی۔۔ وہ منہ بسورے بڑبڑائی۔
&

0 Comments