Anjani Sandrella by Rajput Writes Pdf Novel Download


Anjani Sandrella by Rajput Writes Novel.

Second Marriage and Revenge based Urdu Romantic Novel Anjani Sandrella by Rajput Writes Complete Free Pdf Download.

Best Pdf Urdu Novel for download Anjani Sandrella written by Rajput Writes. Download Pdf and Online Read Anjani Sandrella Complete Pdf Novel.

عالم سلطان ہر دفعہ خلدا حسین تمہارے سامنے نہیں جھکے گی۔ آج تم نے میری بے قدری کر کے اچھا نہیں کیا۔ اس نے ایک نظر کمرے کی ونڈو سے لان میں کھڑے عالم کو دیکھا۔ جو کسی سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہا تھا۔

میرا حق اوروں پر نچھاور کر رہے ہو نا۔ تم تڑپو گے اور خلدا حسین تمہیں لوٹ کر بھی نہیں دیکھے گی۔ خود سے وعدہ کرتی واپس جا کر لیٹ گئی۔

اس نے لحاف اپنے اوپر کر لیا اے سی فل تیز کر دیا۔ آج اس نے عالم سلطان کی محبت کو ہمیشہ کے لیے اپنے دل میں دفن کر دیا۔

اور عالم سلطان اس بات سے بے خبر۔۔ جانے باہر کس کو خوش کرنے میں لگا تھا۔ کال سننے کے بعد وہ اندر ایا۔ ایک ٹھنڈے ماحول نے اس کا استقبال کیا۔ وہ کانپ کر رہ گیا بیڈ پر سوتے وجود کو دیکھا۔

چہرے پر ناگواری آئی۔ اپنے خیال کو جھٹکتے وہ فریش ہونے چلا گیا۔ نائٹ ڈریس پہن کر دوسری سائیڈ پر جاکر لیٹ گیا۔

دونوں کی محبت کی شادی تھی۔ دونوں خاندان بھی اس شادی کے لیے راضی نہیں تھے۔ لڑ جھگڑ کر دونوں نے شادی تو کر لی لیکن ایک انا کی دیوار دونوں کے بیچ کھڑی ہو گئی۔ جسے دونوں نے انا کا مسئلہ بنا لیا۔

اب دونوں میں سے کوئی بھی اپنی انا کے بت کو توڑنے کو تیار نہیں تھا۔


Or

Post a Comment

0 Comments