Anokhi Mohabbat by Rimsha Khan Pdf Novel Download


Anokhi Mohabbat by Rimsha Khan Novel.

Love Story based Social Romantic Urdu Novels Anokhi Mohabbat by Rimsha Khan Complete Pdf Novel Free Download.

Best urdu novel Anokhi Mohabbat written by Rimsha Khan Download free pdf and online read Anokhi Mohabbat Novel.

یہ تین کمروں پر مشتمل ایک چھوٹا سا گھر ہے، گھر کے باہر ایک تختی پر بلیک حروف میں "جمال یوسف" نام لکھا گیا ہے۔ گھر کے مالک جمال یوسف صاحب جو ایک سرکاری سکول میں استاد تھے، پانچ سال پہلے اپنی بائیک پر گھر آرہے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹرک کے ساتھ ان کا تصادم ہوا۔

سر پر گہری چوٹ لگی تھی اور آپریشن کے دوران ہی اللّٰہ کو پیارے ہوگئے۔ بیوی سکینہ بیگم ایک نیک صالح اور صابر خاتون تھی، ان کا صرف ایک بیٹا اور ایک بیٹی تھی۔

بیٹا احمد سالوں سے سعودیہ میں مقیم تھا۔ اس کی شادی جمال صاحب نے اپنے دوست کی بیٹی شازمہ سے کروائی تھی، وہ بس انٹر تک ہی پڑھی تھی۔ ان کے دو بیٹے تھے ابیان اور ایان، وہ ان کے ساتھ ہی رہتی ہے۔

جمال صاحب کی چھوٹی بیٹی ادینہ ایک ذہین و فطین لڑکی ہے۔ بیس سال کی تھی جب جمال صاحب کی ڈیتھ ہوگئی اور گھر کی تمام ذمہ داریاں اس کے کمزور کندھوں پر آگئی، اسلئے وقت سے پہلے کافی سمجھدار اور سنجیدہ ہوگئی تھی۔

اس نے انگلش میں ماسٹر کیا ہوا تھا اور کچھ ایکسٹرا کورسز بھی کر رکھے تھے۔ ایک ہوم ٹیوشن جاب کے لیے اسکو کال کیا گیا تھا اور آج انٹرویو کے جانا تھا، اس لیے عجلت میں کھانا کھایا اور اپنے روم میں تیار ہونے چلی گئی۔

بھابھی زیادہ تر اپنے مائیکے میں ہوتی تھی، بس دونوں ماں بیٹی ایک دوسرے کی کل کائنات تھیں۔


Or

Post a Comment

0 Comments