Chandni by Meem Ain Complete Pdf Novel Download


Chandni by Meem Ain Novel.

Ramzan Special and Family Based Funny Love Story Urdu Novel Chandni by Meem Ain Complete free pdf download.

Best Urdu Novel Chandni written by Meem Ain download pdf complete novel and online read chandni novel.

بہن کا شوق جس قدر احمد کو تھا ان چاروں میں سے اور کسی کو بھی نہ تھا۔ احمد اور حسام میں چونکہ ایک سال کا ہی فرق تھا اس لئے ان میں مذاق مذاق میں ہاتھ پائی تک چلتی تھی۔

تم دونوں کی زبانوں کے آگے خندق ہے۔ زبانوں کو لگام ڈال کر ہاتھوں میں تیزی لاؤ۔ آج رمضان کا چاند نظر آ جاۓ گا اس لئے تمام کام آج ہی ختم کرنا ہے۔

عباد کی کڑک آواز پر حسام منہ بناتا واپس سنک میں پڑے برتنوں کے ڈھیڑ کی طرف متوجه ہوا۔

شامی کباب کب بنیں گے بھیا۔ پتا ہے نہ سحری میں سالن نہیں کھایا جاتا صرف شامی کباب کے ساتھ ہی روٹی کھائی جاتی ہے۔

اب تک شامی کباب نہ بنے تھے یہ سوچ سوچ کر ہی سدا کے بھکڑ احمد کو ہول اٹھ رہے تھے۔

ثاقب بھیا کی یونیورسٹی میں فیئرول پارٹی کی وجہ سے تاخیر ہوگئی۔ شامی کباب بس ان کے ہاتھ کے ہی کھانے کے لائق ہوتے ہیں۔ بھیا نے بولا تھا کہ رات واپسی پر آ کر بنا لیں گے۔ سامان میں سارا لا کر رکھ چکا ہوں۔
 
عباد کی بات پر احمد نے شکر کا سانس بھرتے اپنا کام جاری کیا۔

یہ تھی جمال فیملی!!! جمال احمد مرحوم کے چاروں صاحب زادے۔ سب سے بڑا ثاقب جمال جو پنجاب یونیورسٹی میں کیمسٹری کا پروفیسر تھا۔ اس سے چھوٹا عباد جمال جو ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں جاب کرتا تھا۔عباد سے چھوٹا حسام جمال جو یونیورسٹی کے دوسرے سال میں تھا جب کہ سب سے چھوٹا حیدر جمال یونیورسٹی کے پہلے سال میں۔

ماں باپ کی وفات کے بعد وہ چاروں ہی ایک دوسرے کی کل کائنات تھے۔


Or


Post a Comment

0 Comments