Ehad e Alast by Sumika Yousaf Pdf Novel Download


Ehad e Alast by Sumika Yousaf Novel.

This Novel is base on social marriage issues and about Islam guideness and Allah love and couple love story and also about man who change his self for for her life partner.

Ehad e Alast Novel by Sumika Yousaf Complete download free pdf and online read complete novel in pdf.

اسلام آباد میں صبح سے ہی بادل چھائے ہوئے تھے۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ موسم خوشگوار ہو گیا تھا۔ خلاف توقع آج اکاشہ کا موڈ کافی اچھا تھا۔ دل میں جو بھی غبار تھا وہ پچھلی رات آنسوؤں میں بہا دینے کے بعد اب وہ کافی پرسکون تھی۔

اکاشہ سب سے بڑی بیٹی تھی، وہ ایک حساس طبعیت کی معصوم سی لڑکی تھی۔ گوری رنگت جھیل سی بھوری آنکھیں اور نرم و ملائم ہاتھ کہ پکڑو تو موم بن جائیں۔اکاشہ دل کی بہت صاف نرم مزاج لڑکی تھی۔

جبکہ عائشہ اور جیا دونوں اکاشہ سے مختلف تھی، فاطمہ اور علی ہم عمر ہونے کے ساتھ ساتھ ہم جماعت بھی تھے، اور دونوں کا کام نواب ہاؤس میں ہر وقت اپنی شرارتوں سے پورے گھر کو پریشان کرنا تھا۔

عائشہ اور جیا بہت خوش تھے آج کیونکہ انہیں کالج سے دسمبر کی چھٹیاں مل گئی تھی۔ پورے دو ہفتوں کے کے لیے وہ فارغ تھیں۔


Or

Post a Comment

0 Comments