Ishq e Bekhabar by Bint e Ahmad Sheikh Pdf Novel Download


Ishq e Bekhabar by Bint e Ahmad Sheikh Novel.

Islamic based, One Sided Love based and Business Women based Urdu Novel Ishq e Bekhabar by Bint e Ahmad Sheikh Complete Pdf Free Download.

Family Issues based famous urdu novel Ishq e Bekhabar Complete download free pdf and online read Ishq e Bekhabar Novel written by Bint e Ahmad Sheikh.

ایک تو مجھے یہ سمجھ نہیں آتی پتہ نہیں کیوں سب مشی سے اتنی نفرت کرتے ہیں. تایا جان، تائی جان، امی، دادی اور خاص کر ردابہ آپی حالانکہ وہ ہماری فیملی کی سب سے چھوٹی کزن ہے اور سب سے پیاری، مجھے تو بہت اچھی لگتی ہے۔ کبھی کسی سے اونچی آواز میں بات نہیں کی، سب کا احترام کرتی تھی، پتہ نہیں اب کہاں ہونگی۔ مجھے تو انکی بہت یاد آتی ہے۔ حیان نے ان دونوں کے پاس بیٹھتے ہوئے اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔

بیوقوف انسان اتنی تیز آواز میں بکواس کر رہی ہے، اگر کسی نے سن لیا نا شامت آجائیگی اور اب اس ٹاپک پر بعد میں بات کرینگے، اٹھ کر تیار ہو جلدی سے جاؤ۔

حرمین نے حیان کو ڈپٹتے ہوئے کہا جس پر حیان منہ بناتی ہوئی ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے جاکر تیار ہونے لگی اور انعمتہ اپنے کپڑے لیکر باتھروم میں گھس گئی۔

تینوں ایک ہی کمرے میں رہتی تھی، ہر چیز سیم ہوتی تھی تینوں کی، سب تینوں کو بہنیں سمجھتے تھے جبکہ حرمین اور حیان ٹوئنس تھیں اور انعمتہ کزن، لیکن ہم عمر اور انکی سیم ڈریسنگ کی وجہ سے سب انہیں بہنیں ہی سمجھتے تھے، جبکہ ان میں پیار سگی بہنوں سے بھی زیادہ تھا۔


Or

Post a Comment

0 Comments