Noor e Mohabbat by Rimsha Hussain Pdf Novel Download

 

Noor e Mohabbat by Rimsha Hussain Novel.

Vani Based, Village Based and Cousin Marriage Based Funny Urdu Novel Noor e Mohabbat by Rimsha Hussain Complete Free Pdf Download.

Best urdu novel Noor e Mohabbat written by Rimsha Hussain Download Free Pdf Complete Novel. 

یہ تو ایک بچی ہے بیٹا بھی ہمارا ہوا تھا وہ کہاں ہے؟ ڈیلیوری کے بعد جب برینہ کو ہوش آیا تو ہر کوئی باری باری اُس سے مل رہا تھا افخیم خود ایک منٹ کے لیے بھی اُس سے دور نہیں ہوا تھا اور جب نرس نے اُس کی گود میں ننہی سی پری کو ڈالا تو برینہ نے بے تابی سے پوچھا۔

آخر کو کیوں نہ وہ بے چین اور بے تاپ ہوتی شادی کے اِتنے وقت بعد یعنی تین چار سال بعد اللہ اُس پر مہربان ہوگیا تھا وہ بھی اُس کی دعا قبول کرکے معجزہ ہوا تھا اور ایزال کی طرح اُس کو بھی ڈاکٹر نے جڑواں بچوں کا بتایا تھا۔

ایک بے بی گرل تو دوسرا بے بی بوائے یہ جان کر تو برینہ کے پاؤں زمین پر نہیں ٹِک رہے تھے وہ تو جیسے ہواؤں میں اُڑتی تھی اُس کا رب اچانک سے اُس پر اِتنا مہربان ہوگا یہ تو اُس نے شاید کبھی خواب میں نہیں سوچا تھا۔

آپ کو جب یہاں لایا گیا تھا تو آپ کی حالت بہت خراب تھی ایسے میں بچوں اور ماں میں سے ایک کو بچانا تھا معجزاتی طور پر آپ اور یہ بچی تو بچ گئ لیکن بیٹا نہیں بچ پایا۔ نرس نے بتایا تو برینہ کو اپنے آس پاس دھمکاتے ہوتے محسوس ہوئے اپنی جگہ وہ جیسے پتھرا سی گئ تھی۔

حیات۔۔ اُس کو ایسے خاموش دیکھ کر افخیم نے اُس کو پُکارا اُس کی کیفیت سے وہ انجان نہیں تھا اِن سالوں میں اولاد کی تڑپ اور بعد میں گُذشتہ نو ماہ میں جِس طرح برینہ ایک ایک دن گِن کر گُزارتی تھی وہ سب اُس کی آنکھوں کے سامنے تھا کچھ بھی ڈھکا چُھپا نہیں تھا۔

پر اُس کو اِس بات کا اطمینان تھا کہ دو میں سے اللہ نے ایک کو تو زندگی دی تھی نہ تبھی وہ اپنی بچی کی لمبی اور صحت مند زندگی کی دعائیں مانگنے لگا دوسرے پر وہ صبر کرگیا تھا۔


Or 

Post a Comment

0 Comments