Tere Ishq Ka Anchal by Umm e Asma Saeed Pdf Novel Novel

 

Tere Ishq Ka Anchal by Umm e Asma Saeed Novel.

Rude Hero and Forced Marriage Based Pdf Novel Tere Ishq Ka Anchal by Umm e Asma Saeed Complete Free Pdf Download.

Famous and Best Urdu Novel Tere Ishq Ka Anchal written by Umm e Asma Saeed download pdf and online read novel.

بلا شبہ اس دنیا میں بہت سے ملک ہیں اور بہت سی جگہیں ہوں گی اور ان میں بہت سے لوگ ہوں گے لیکن ان سب میں ہمیشہ ایک شخص ایسا ضرور ہوتا ہے۔ جو آپ کے مطابق ہوتا ہے، جس سے آپ کی سوچ ملتی ہے، جو آپ کے دل میں اتر جاتا ہے اور آپ کی زندگی کا محور بن جاتا ہے اور پھر وہ آپ کی روح کا ضامن بن کر آپ کو محبت کا سایہ دیتا ہے۔

لیکن مسئلہ تب آتا ہے جب ہم بائیس کروڑ کی آبادی میں ایسے انسان کو ڈھونڈ نہیں پاتے اور شاید اسے ڈھونڈنا مشکل بھی ہوتا ہے۔ اور پھر کسی پر اعتبار کرنا اور مشکل ہو جاتا ہے۔

ایسا نہیں ہے کہ مجھے اب کسی پر اعتبار نہیں رہا یا میں نے امید چھوڑ دی ہے، بس میرے پاس وقت بہت کم ہے۔ شاید سب کے پاس وقت کم ہوتا ہے یہ میں نہیں جانتی۔ لیکن میرے سے وقت اب روٹھنا شروع ہو گیا ہے۔

لوگ نجانے اتنے کم وقت میں کیسے اپنی ہزاروں خواہشات پوری کر لیتے ہیں۔ لیکن میرے پاس تو ہزاروں خواہشات بھی نہیں ہیں۔ بس ایک ہی خواہش ہے کہ بس وہ ایک شخص مل جائے جس پر میں اعتبار کر سکوں، جس کو میں اپنا مان سکوں، جو میرا مان ہو اور صرف میرا ہو۔

اسی خواہش نے میرے اندر کچھ خواب پیدا کیے تھے ان کو پورے کرنے کا جذبہ تھا۔ جس کے سہارے میرا آج تک سانس چل رہا تھا اور وہی میرے جینے کی وجہ تھی۔ وہی خواب دن با دن میرے اندر بے چینی پیدا کر رہے تھے اور یہ بے چینی میرے چلتی سانسوں کے تسلسل میں رکاوٹ بن رہی تھی اور میرے اندر ایک شدت جاگی، دل نے بھی انگڑائی لی۔

اور میں نے جو خواب دیکھے تھے ان کو پورا کرنے کا سوچ لیا تھا، آخر میں نے اس دنیا میں قدم رکھ دیا تھا جہاں میرے خوابوں کی تعبیر مجھے بلا رہی تھی۔


Or

Post a Comment

0 Comments