Adhori Khuwahishy by Umm e Mavia Pdf Novel Download


Adhori Khuwahishy by Umm e Mavia Novel.

Makafat e Amal based and Strong Heroine Based Social Romantic Urdu Novel Adhori Khuwahishy by Umm e Mavia Complete Free Pdf Download and Online Read Novel.

تم اداس کیوں ہوتی ہو؟ عزا اس کے سامنے ہی اکڑو بیٹھتی پوچھنے لگی۔

یار اتوار کی چھٹی کم تھی کیا جو ہفتے کی بھی دے دی ہے۔ مونا نے بے زاری سے کہا۔

یار سوموار کو پیپر ہیں نا ہم دسویں والوں کے اس لیے کل چھٹی تیاری کرنے کے لیے دی ہے۔ عزا نے بتایا۔

خاک تیاری ہونی ہے۔ وہ سر جھٹک کر بولی۔

تو تنگ کیوں ہوتی ہے ۔گھر میں دل نہیں لگتا کیا؟ عزا نے ہر بار کی طرح وہی سوال دوہرایا۔

گھر میں بور ہو جاتی ہوں فرینڈز کو مس کرتی ہوں بس اس لیے۔ اس نے ہر بار کی طرح جھوٹ بولا تھا۔

وہ اس سکول میں دو سال پہلے داخل ہوئی تھی، نویں جماعت میں، تب سے ہی عزا سے اس کی دوستی ہو گئی تھی۔ اس نے عزا سے کبھی اپنے گھر کے بارے میں بات نہیں کی تھی، وہ کسی کو کچھ نہیں بتاتی تھی یہ اس کی عادت تھی۔ وہ اپنے دل کا حال یا اللہ کو بتاتی یا پھر اسے جو ہر روز پلنگ پر اس کے پہلو میں ہوتا تھا۔

ارے میں اپنی امی کا نمبر تجھے دیتی ہوں، جب دل ہو مجھے کال یا مسج کرنا، اس طرح ہم لوگ سکول سے فارغ ہونے کے بعد بھی جدا نہیں ہوں گے۔ عزا نے پرجوش ہو کر بتایا۔

مونا بس مسکرا کر رہ گئی، اب وہ اسے کیا بتاتی کہ اسے تو سہیلیاں بنانے کی اجازت نہیں ہے فون پر روابط تو دور کی بات۔


Or

Post a Comment

0 Comments