Aira by Aneeta Raja Pdf Novel Complete Download


Aira by Aneeta Raja Novel.

Rude Hero Based and Forced Marriage Based Urdu Romantic Novel Aira by Aneeta Raja Complete Free Pdf Download and Online Reading Urdu Novel Aira by Aneeta Raja.

آخر چاہتے کیا ہو تم۔۔ آئرہ نے سخت لہجے میں پوچھا۔

اور اس کے پاس آئی۔ وہ اس کی حرکت سے بہت خفا ہو گئی تھی۔ سب ڈر بھول کر اس نے پوچھا۔ جبکہ اس سے پہلے تو وہ اس کے ڈر سے سانس بھی نہیں لے رہی تھی۔

تم جیسی لڑکی سی کوئی کیا مانگ سکتا ہے۔ اخل نے شرٹ کے بٹنوں کو چھوڑا۔ اسے بازو سے پکڑ کر قریب کیا۔ انکھوں میں غصہ رونما تھا، وہ اس کی آنکھوں میں دیکھا رہا تھا۔

جب کے آئرہ پہ اس کے لفظوں نے گہرا اثر چھوڑا تھا۔ وہ گلے میں اٹکے لفظ کو پی گئی تھی،/وہ کچھ کہتے کہتے رک گئی تھی۔

تم۔۔ مجھے کیسی لڑکی سمجھ رہے ہو۔ وہ مشکل سے بول پائی تھی۔

جیسی بھی سمجھتا ہوں، معصوم ہرگز نہیں سمجھتا۔ اس معصوم چہرے سے کسی اور کو بیوقوف بنانا مجھے نہیں۔۔

کیا میں غلام ہوں تمہاری۔۔ خریدا ہے تم نے مجھے۔۔ میرا بازو چھوڑو مجھے جانا ہے یہاں سے۔۔

میں نے کہا نا، اب زبان چلائی تو اچھا نہیں ہوگا۔ میں نے تو نہیں لیکن جس نے خریدا اس کے حوالے کرنے میں ایک منٹ نہیں لگاؤں گا۔

بازو پہ گرفت مضبوط کرتے ہوئے اس نے ایک پل میں اسے پیچھے گرایا۔ پیار کی بات تمہیں سمجھ نہیں آرہی، اپنے کمرے میں جاؤ۔ پھر تھوڑی دیر بعد مجھے کھانے کی ٹیبل پہ ملو۔ وہ اتنی سی بات کر کر اپنے کمرے میں چلا گیا۔

جبکہ آئرہ کے سر پہ موت سائے کی طرح مڈلا نے لگی۔ اسے کوئی راستہ نظر نہیں آرہا تھا۔

وہ لڑکھڑاتے قدموں کے ساتھ کمرے کی طرف بڑھی۔ کیونکہ وہ دوبارہ اخل کا سامنا نہیں کرنا چاہتی تھی۔کمرے میں جاتے ہی اس نے دروازہ لاک کر لیا۔


Or

Post a Comment

0 Comments