Mere Dard Ko Jo Zuban Mile by Saba Mughal Pdf Novel Download



Mere Dard Ko Jo Zuban Mile by Saba Mughal Novel.

Second Marriage and Cousin Marriage Based Urdu Romantic Novel Mere Dard Ko Jo Zuban Mile, Season 2 Of Mere Dard Se Be Khabar Novel written by Saba Mughal Complete Free Pdf Download.

سوال تو میرے دل میں ہے کہ شانی کی محبت کا سن کر جس لڑکی کا نروس بریک ڈاؤن ہوگیا، اسے شوہر کی دوسری شادی پر کچھ بھی نہیں ہوا۔ سوال تو یہ بھی اٹھتا ہے۔مجھے تو دو کوڑی کا کردیا تم نے ماہین افسوس۔۔ اس نے جس شدت سے کہا اتنی ہی شدت سے وہ چیخی تھی۔

دانش بسسس۔۔ پھر بھی تند لہجے میں بولی۔ تم واقعی گھٹیا انسان ہو، ایک لمحہ بھی نہیں رہنا مجھے تم جیسے موقع پرست انسان کے ساتھ۔۔ اس کے لہجے میں شدید افسوس تھا اور دکھ تھا۔

جاتے جاتے بھی نور اپنا کام کرکے گئی تھی، شانی کی محبت اور اتنی ذلت ایک ساتھ، نور اس کی بربادی کا بھی سامان تیار کرکے گئی تھی۔

اتنی نفرت ایک عورت کی دوسری عورت کے ساتھ، ماہین نے کرب سے آنکھین میچ لیں لمحے بھر کو سوچ کر، وہ اندر ہی اندر ٹوٹ رہی تھی، وہ اپنے لفظوں سے کاری وار کرگیا تھا۔

بہت شوق تھا تمہیں، پیکینگ کرلو ہم اسلام آباد میں ساتھ رہیں گے۔ دانش نے طنزیہ لہجے میں کہا۔

میں قطعی نہیں جاؤں گی اسلام آباد۔۔ وہ قطعی لہجے میں بولی تھی۔

تم چلو گی ضرور، مجھے مجبور مت کرو کہ میں ایسا کچھ کروں جو تم اور تمہارے مان باپ خاندان میں سر نہ اٹھاسکیں۔ 

وہ حیرت سے اس کو دیکھتی رہی، اس کے لفظوں نے اسے ہلا کے رکھ دیا وہ پلٹ جانا چاہتی تھی، مگر جیسے پلٹی وہ لڑکھڑاگئی۔ اس سے پہلے کے وہ اپنے بھاری وجود کے ساتھ زمین بوس ہوتی دانش نے اسے تھام لیا، اپنا ذہن اسے ماؤف ہوتا محسوس ہوا۔


Or

Post a Comment

0 Comments