Qurbat by Zehra Qasim Agha Pdf Novel Download


Qurbat by Zehra Qasim Agha Novel.

Age Difference Based Romantic Novel Qurbat by Zehra Qasim Agha Complete Pdf Free Download and Online Read Complete Novel.

کیا ہوگیا میڈم، صبح صبح سر پکڑ لیا؟ یہ حال تو ہم لوگوں کا شام تک ہوتا ہے۔ نصرت نے قہقہہ لگا کر زائرہ کے کندھے پہ ہاتھ میں پکڑی فائل ماری۔

اففف، زائرہ نے بازو سہلاتے ہوئے اسے گھور کے دیکھا۔ وہ اس حملے کے لیے تیار نہیں تھی۔

منہ کیوں اترا ہے؟ میاں سے لڑ کر آئی ہو؟ نصرت نے ٹٹولا۔ اور اسکے سامنے والی چئیر پہ آکے بیٹھ گئی۔ دس بج رہے تھے۔ آفس میں تقریباً ہر کوئی کام میں مصروف تھا سوائے ان دونوں کے۔

بولو نا یار سب ٹھیک ہے؟ وہ مصر ہوئی۔

کچھ نہیں یار، عاصم جب بھی نہا کے نکلتا ہے نالی پہ اتنے بال چھوڑ آتا ہے۔ ابھی کل ہی باتھ روم دھویا تھا میں نے، خود تو وہ ہاتھ بھی نہیں لگاتا ان کاموں کو، میں ہفتہ اتوار میں لگ کے صفائی کرلیتی ہوں واش روم، باتھ روم کی تاکہ پورا ہفتہ صاف رہے اور یہ لاڈ صاب پھیلاوا کرکے نکل آتے ہیں۔ وہ چڑی بیٹھی تھی۔

یہ مردوں کا یہی ہے، سب صاف بھی چاہیے اور صاف رکھنا بھی نہیں ہے۔ نصرت نے بھی دل جلا سا تبصرہ پیش کیا۔

ہونہہ۔۔۔ زائرہ نے گہری ہنکار بھری۔

شادی کے دس سال گزرنے کے بعد بھی عاصم کو پتہ نہیں چلا تھا کہ وہ کتنی صفائی پسند ہے، کمرے کا حال بھی ابتر ہی رکھتا۔ زائرہ آفس کی تھکن کے باوجود گھر جاتے ہی کمرہ پورا سمیٹتی تھی۔ اسے کام نہیں عاصم کا رویہ تھکا دیتا تھا۔


Or

Post a Comment

0 Comments