Teri Deed by Adeen Fatima Pdf Novel Download


Teri Deed by Adeen Fatima Novel.


Hijab Based and love story based urdu novel Teri Deed by Adeen Fatima Complete Pdf Free Download.

اچھا تم نے دیکھا ہے اس کو وہ پردہ کرتی ہے یا اپنا کوئی عیب چھپاتی پھرتی ہے۔
کیا مطلب آپ کا؟ ایان کی بات پر رانی نے حیران ہوتے پوچھا۔

میر ا مطلب، کچھ لڑکیاں اپنی غربت یا پھر بد صورتی دکھانے سے ڈرتی ہیں، اس لیے حجاب کا سہارا لیتی ہیں۔
نہیں دانی ایسی نہیں ہے۔ اس کے بابا بہت بڑے بزنس مین ہیں۔

اچھا تم نے بتایا نہیں، تم نے دانی کو دیکھا ہوا؟ کیسی دکھتی ہے وہ؟

نہیں میں نے نہیں دیکھا۔

 کیوں تم تو اس کی دوست ہو تمہیں بھی نہیں دکھاتی کیا۔ 

نہیں میں کبھی اسے بولا نہیں۔ رانی نے سوچتے ہوئے جواب دیا کہ آج تک اس نے دانی کا چہرہ تو دور ہاتھ تک بھی نہیں دیکھا تھا، کیا واقع وہ کسی کمپلیکس کا شکار ہے۔

ہم پھر تو پکا وہ پیاری نہیں ہو گی، ور نہ امیر باپ کی بیٹی ہوتے ہوئے اتنے سادہ سے برقعہ میں رہتی ہے اور ہم نے اسے کتنا تنگ کیا اس نے آگے سے کچھ کہا بھی نہیں، اگر ایسا نہیں تو وہ ہمیں جواب دے سکتی تھی۔

نہیں وہ تو کہتی ہے وہ اللہ کے لیے کرتی ہے۔

رانی تم بہت معصوم ہو۔ رانی کو ایان کا اس طرح مذاق اڑانا بلکل اچھا نہیں لگا تھا۔ خیر اگر تمہاری بات صحیح ہے تو تم جب اب وہ آئے تو اسے کہنا تمہیں اپنا چہرہ دکھائے۔ تم تو لڑکی ہونا، اگر پھر بھی نا دکھائے تو پھر سمجھ جانا ایان سچاہے۔ وہ بول کر رانی کو اک نئی سوچ دے کر چلا گیا اور رانی وہی بیٹھی خود سے عہد کرنے لگی کہ کل ہر حال میں دانی کا نقاب اتروا کر اس کا چہرہ دیکھے گی۔ وہ اس کی دوست ہے اسے تو وہ دکھا سکتی اپنا چہرہ۔


Or

Post a Comment

0 Comments